Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  •  ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی نہیں، عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے معاملے میں نئی دہلی کو اسلام آباد سے مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

روزنامہ نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانےکے معاملے میں نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ اپنے اختلافات کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے جارحانہ رویئے نے وادی کشمیر کے آٹھ لاکھ لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم نے عالمی مبصرین اور اقوام متحدہ کی امن فوج جموں کشمیر بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا۔حکومت ہندوستان کی جانب سے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔پاکستان نے جوابی اقدامات کے طور پر ہندوستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی سطح میں کمی اور نئی دہلی کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر دیئے ہیں۔