پاکستان: جعفر ایکسپریس کی خدمات 5 روز کے تعطل کے بعد بحال
Feb ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کو بحال کردیا۔
سحرنیوز/پاکستان: ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کیا گیا ہے جو آج پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔
اس کے علاوہ چمن کے لیے پیسنجرٹرین بھی 5 روز بعد بحال کردی گئی ہے اور ٹرین چمن کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل 12 فروری تک منسوخ رہے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے باعث اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس 31جنوری سے معطل تھی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel