Feb ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • جرمن چانسلر کے غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ بیان پر ایران کا ردعمل

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ملک کے بارے میں جرمن چانسلر کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے موقف کو ناقص اور غیر دانشمندانہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی  نے کہا کہ انتہائي افسوس کا مقام ہے کہ مسٹر مرٹز جیسا شخص عالمی سطح پر جرمنی کی نمائندگی کر رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جرمنی ایک بار پھر زیادہ عقلمند، ذمہ دار اور باوقار سیاسی قیادت واپس لوٹے گا۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں، مسٹر مرٹز کے اصرار پر، تین یورپی ممالک جوہری مذاکرات میں اپنے کردار دستبردار ہوگئے تھے اور ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا راستہ اختیار کیا تھا۔ اب یہی شخص مذاکرات میں شمولیت کی بھیک مانگ رہا ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم ایرانیوں نے، بدقسمتی سے، بارہا مسٹر مرٹز کی سیاسی ناپختگی اور نامناسب رویے کا مشاہدہ کیا ہے۔ جرمنی جو کبھی یورپ کی ترقی کا انجن تھا آج رجعت کا انجن بنا ہوا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس