Feb ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے:اردوغان

ترکیہ کے صدر نے آج اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ، ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گا

سحرنیوز/عالم اسلام: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے تاکہ خطہ نئے تصادم اور انتشار سے بچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران دونوں سفارتی حل کی طرف راغب ہیں، اور رہنماؤں کی سطح پر مذاکرات نچلی سطح کی بات چیت کے بعد مثبت ثابت ہوں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعہ کو مسقط میں ہوں گے، جہاں بات چیت دوطرفہ اور جوہری مسائل تک محدود رہے گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس