امید ہے کہ امریکہ ایران کے بارے میں دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا: روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i452034-امید_ہے_کہ_امریکہ_ایران_کے_بارے_میں_دانشمندی_کا_مظاہرہ_کرے_گا_روس
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ ماسکو کو امید ہے کہ امریکہ ایران کے حوالے سے عقل سے کام لے گا۔
(last modified 2026-02-05T10:35:48+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • امید ہے کہ امریکہ ایران کے بارے میں دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا: روس

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ ماسکو کو امید ہے کہ امریکہ ایران کے حوالے سے عقل سے کام لے گا۔

سحرنیوز/دنیا: روسی خبر رساں ایجنسی TASS کا حوالہ دیتے ہوئے ارنا نے بتایا کہ ، ویسلی نیبنزیا نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے حوالے سے فوجی نوعیت کے فیصلے ناقابل قبول ہیں اور اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے

28 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی دھمکیوں کا اعادہ اور خطے کے پانیوں میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایک بہت بڑا جہاز ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بعد ازاں اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے "امیر سعید ایروانی" نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں امریکی صدر کی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ "تہران ایسے اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ، نفرت انگیز اور عالمی قوانین و ضابطوں کے منافی بیانات کی شدید  الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ جمعے کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں جوہری مسئلے پر بات چیت کرنے والے ہیں۔

ایران نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ مذاکرات کا مقام استنبول سے عمان منتقل کرنا چاہتا ہے اور مذاکرات کو دو طرفہ  بات چیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ صرف جوہری مسائل پر توجہ مرکوز رہے۔