پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i354177-پاکستان_کا_بیلسٹک_میزائل_غزنوی_کا_تجربہ
پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا تجربہ

پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل غزنوی کا تجربہ رات کو کیا گیا، میزائل ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔