ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i354915-ہندوستان_اور_پاکستان_کے_درمیان_فائرنگ_کا_تبادلہ
کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی جس میں ایک پاکستانی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا-
ہندوستانی فوج نے دو روز پہلے بھی کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک پاکستانی فوجی مارا گیا تھا۔
پاکستان اور ہندوستان نے سن دوہزار تین میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاہم دونوں ممالک اکثر ایک دوسرے پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔ کشمیر کا معاملہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری اہم ترین تنازعہ شمار ہوتا ہے۔