ایٹمی طاقتیں لڑیں گی تو نتائج بھیانک ہوں گے، عمران خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ، ہندوستان کے ساتھ ایٹمی جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ، اس کے نتائج کی جانب سے خبردار کیا ہے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک قطری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جنگ کے خلاف ہیں اور جنگ میں پہل نہیں کریں گے۔ انھوں نے اسی کے ساتھ خبردار کیا کہ اگر پاکستان اور ہندوستان میں روایتی جنگ ہوئی تو اختتام ایٹمی جنگ پر ہوگا اور اس کے نتائج سب کے لئے بہت بھیانک ہوں گے ۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک ہندوستان کو متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن ہندوستان نے اس پیشکش کا غلط مطلب نکالا ہے ۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس انٹرویو میں کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مداخلت کریں تو بقول ان کے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہندوستان اپنے زیر انتظام کشمیر میں حکومتی ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کے لئے ، پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگارہا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہندوستان کشمیر میں اپنی کارروائیوں پر ردعمل کا الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔