جنگ بندی کے باوجود غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری
غزہ میں سرکاری میڈیا ہاؤس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت اب تک اس خطے میں جنگ بندی معاہدے کی 1520 مرتبہ خلاف ورزی کر چکی ہے جس کے دوران 556 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شہدا میں نوے فیصد عام شہری ہیں جن میں 288 بچے ، خواتین اور سن رسیدہ افراد شامل ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق اس دوران 1500 افراد زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت کی حالت نازک ہے ۔
غزہ پر صیہونی فوجیوں کے تازہ حملوں میں کم سے کم چوبیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں دو نومولود بچے بھی شامل ہیں ۔
غزہ کے شمالی علاقے تفاح میں ایک عمارت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم گیارہ افراد شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel

خان یونس کے المواسی علاقے میں بھی ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
اس سے قبل بھی صیہونی فوج کے توپ خانے نے کئی علاقوں پر گولہ باری کی تھی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔
اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود صہونی فوجیوں کی جانب سے ہونے والے حملوں نے سیزفائر کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔