انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کوکردار ادا کرنا چاہئیے:عمران خان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i356727-انسانی_حقوق_کے_تحفظ_کیلئے_اقوام_متحدہ_کوکردار_ادا_کرنا_چاہئیے_عمران_خان
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی جاری ہے، سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۵:۲۳ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کوکردار ادا کرنا چاہئیے:عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی جاری ہے، سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے یوم اقوام متحدہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مقاصد اور اصولوں کے لیے حمایت کی توثیق کا دن ہے، پاکستان کو بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ میں کردار پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود پرانے مسائل میں سے ایک ہے، سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر پرانے مسائل میں شامل کشمیر کی صورتحال ظلم و جبر اور استبدادی قبضے کی مثال ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  کشمیر کے عوام عالمی برادری کی طرف سے کئے جانے والے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے آزادانہ استعمال کے وعدے کے پورا ہونے کے آج بھی منتظر ہیں۔