پاکستان میں دھماکہ فوج کے 3 اہلکار مارے گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i357706-پاکستان_میں_دھماکہ_فوج_کے_3_اہلکار_مارے_گئے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے میں پاک فوج کے 3 اہلکار مارے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۳:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دھماکہ فوج کے 3  اہلکار مارے گئے

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے میں پاک فوج کے 3 اہلکار مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا اور دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کی پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کے 3 اہلکار مارے گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔

 دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔