کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز پرحملے میں 14 افراد جاں بحق وزخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i360239-کوئٹہ_سیکیورٹی_فورسز_پرحملے_میں_14_افراد_جاں_بحق_وزخمی
لیڈی ڈفرن اسپتال کے قریب سیکیورٹی فورسز پر بم حملے میں دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۴:۱۴ Asia/Tehran
  • کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز پرحملے میں 14 افراد جاں بحق وزخمی

لیڈی ڈفرن اسپتال کے قریب سیکیورٹی فورسز پر بم حملے میں دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق میکانگی روڈ کوئٹہ کے ڈفرن اسپتال کے قریب ہونے والے  دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فورسز کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔ اس بم حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔