پاکستان: پولیس اسٹیشن پر حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i363578-پاکستان_پولیس_اسٹیشن_پر_حملہ_2_سکیورٹی_اہلکار_جاں_بحق
خیبرپختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں 2 کانسٹیبل جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: پولیس اسٹیشن پر حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

خیبرپختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں 2 کانسٹیبل جاں بحق ہو گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق  صوبہ خیبرپختونخوا کےاورکزئی قبائلی علاقے ارغونجا میں کل رات مسلح افراد نے تھانے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر نثار احمد خان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے تھانے پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

واضح رہے کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔