پاکستان، بڑھتا ہی جا رہا ہے کورونا وائرس
پاکستان میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس ملک میں کورونا سے متاثر اور مرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 272 کیس سامنے آنے کے بعد یہاں اس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 996 ہو گئی، جبکہ مزید 11 مریضوں کے انتقال کر جانے کے بعد اموات کی تعداد 107 ہو چکی ہے۔
پاکستان میں 4 ہزار 464 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک ہزار 425 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 945 ہو گئی اور یہ صوبہ دوسرے صوبوں کی نسبت کورونا میں مبتلا ہونے والوں کے حوالے سے سر فہرست ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 38 اموات ہو چکی ہیں اور یہ صوبہ مرنے والوں کے حوالے سے پہلے نمبر ہے۔