پاکستان میں زہریلی شراب سے سترہ افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i365221-پاکستان_میں_زہریلی_شراب_سے_سترہ_افراد_ہلاک
پاکستان کے علاقے رحیم یار خان میں زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں زہریلی شراب سے سترہ افراد ہلاک

پاکستان کے علاقے رحیم یار خان میں زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں ایک اور شخص دم توڑ گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں ایک ہفتے کے اندر زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے جبکہ زیر علاج مزید تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

علاقائی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان کے موضع محمود اور بستی جھلن میں گیارہ افراد اور موضع اوبتہ میں زہریلی شراب پینے سے چھے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا ہے کہ ہلاکتیں شراب نوشی سے ہوئیں یا کسی اور طبی سبب سے، اس بارے میں تحقیقات کے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں ۔