پاک و ہند میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i365309-پاک_و_ہند_میں_کورونا_کی_تازہ_ترین_صورتحال
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے کیسز لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 1718 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 67 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1074 ہو گئی ہے۔

ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 33050 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 628 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 8324 تک پہنچ گئی ہے۔

ہندوستان کی 2 ریاستوں میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے مہاراشٹر میں کورونا سے 432 اور گجرات میں 197 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ادھر پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 874 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 759 ہوگئی۔

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 19 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 361 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں سے 153 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 52 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔  پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ جس کے بعد پنجاب میں کورونا سے103 افراد، سندھ میں کورونا وائرس سے100 افراد، بلوچستان میں کورونا سے 14 افراد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔