کراچی میں آندھی طوفان, تباہی کے ساتھ بجلی نظام متاثر
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i367138-کراچی_میں_آندھی_طوفان_تباہی_کے_ساتھ_بجلی_نظام_متاثر
کراچی میں آندھی طوفان کے بعد منقطع ہونے والی بجلی بحال نہیں کی جاسکی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • کراچی میں آندھی طوفان, تباہی کے ساتھ بجلی نظام متاثر

کراچی میں آندھی طوفان کے بعد منقطع ہونے والی بجلی بحال نہیں کی جاسکی ہے۔

ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ بدھ کی رات طوفانی آندھی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کافی تباہی مچائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس گرد آلود آندھی کی وجہ سے کراچی کی فضا میں گردو غبار بہت دیرتک چھایا رہا۔

شدید اور طوفانی نوعیت کی اس آندھی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کاٹ دی گئی تھی جو آخری اطلاع ملنے تک بحال نہیں ہو سکی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے ۔ آندھی نے سے کچی آبادی کے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور جھونپڑ پٹی کے علاقوں میں اس آندھی نے کافی تباہی مچائی ہے۔