پاکستان میں کورونا عروج پر ایک دن میں 6 ہزار کورونا میں مبتلا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i367535-پاکستان_میں_کورونا_عروج_پر_ایک_دن_میں_6_ہزار_کورونا_میں_مبتلا
پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے توجہی اور غیر محتاط رویے کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ریکارڈ 6 ہزار 397 مریض سامنے آگئے ۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا عروج پر ایک دن میں 6 ہزار کورونا میں مبتلا

پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے توجہی اور غیر محتاط رویے کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ریکارڈ 6 ہزار 397 مریض سامنے آگئے ۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار933 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے مزید 107 مریضوں کے جاں بحق ہوجانے کے بعد اموات کی کُل تعداد 2 ہزار 463 تک جا پہنچی ہے۔

اس وائرس کے پاکستان میں 82 ہزار 764مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 40 ہزار247 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کے صوبے پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 47 ہزار 382 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 890 ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور ساتھ ہی عوام سے اپیل کی ہے وہ ایس او پیز کو سنجیدگی سے لیں۔