نیب پر بلاول بھٹو زرداری کا شدید حملہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کے سربراہ پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چیئرمین نیب میں شرم اور حیا ہے تو استعفا دے کر گھر چلے جائیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں نیب کے بارے میں جو کچھ کہا ہے اس کے بعد نیب کے رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا اور نیب کے سربراہ اب گھر چلے جائیں- بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے ہیں کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ اور مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے لیکن اب سپریم کورٹ بھی یہی بات کہہ رہی ہے -
انہوں نے صوبہ پنجاب کی حکومت کی کارکردگی پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ناہل قراردیا بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی جماعت قبل از وقت انتخابات یا پارلیمان میں نئی حکومت کے آپشن پر غور کرنے کے لئے تیار ہے لیکن ہم اے پی سی کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا جائے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link