پاکستان کے وزیر اعظم پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i375052-پاکستان_کے_وزیر_اعظم_پارلیمنٹ_حملہ_کیس_میں_بری
پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو بری کر دیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو بری کر دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اس ملک کے وزیر اعظم عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کر لی تاہم کیس کے دیگر ملزموں پر 12 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

2014 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے پی ٹی وی کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولا تھا۔ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت کم و بیش 70 افراد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔