شدید سردی اور برفباری کے باوجود الیکشن کی گرمی
Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
گلگت بلتستان کے اسمبلی انتخاب کا عمل شروع ہو گیا ہے اور پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں سردی اور برفباری کے باوجود لوگ صبح آٹھ بجے سے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نقطہ انجماد سے درجہ حرارت نیچے ہونے کے باوجود ووٹ ڈالنے کے عمل میں لوگ جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔
گلگت بلتستان کی 23 نشستوں پر ہونے ہونے والی پولنگ پاکستان کے وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
مجموعی طور پر 7 لاکھ 45 ہزار 361 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ایک لاکھ 26 ہزار 997 ووٹرز ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا تجربہ کریں گے۔