Dec ۱۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • اسلام آباد نے ابھی غزہ کے لئے بین الاقوامی فوج میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا: طاہر حسین اندرابی

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد نے ابھی غزہ کے لئے بین الاقوامی فوج میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے تاحال آئی ایس اے ایف میں شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے- آئی ایس اے ایف سے متعلق کسی پیش رفت پر بروقت آگاہ کیا جائے گا، بین الاقوامی استحکام فورس کے حوالے سے بعض عالمی دارالحکومتوں میں مشاورت جاری ہے۔

اسلام آباد، فلسطین میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تعلق سے اہم علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں سے رابطے میں ہے لیکن ابھی غزہ میں تعینات ہونے کے لئے بین الاقوامی فوج میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ فلسطین پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لئے بین الاقوامی امن فوج کی تشکیل بنیادی شرط ہے لیکن اس فوج کے ڈھانچے اور اس کے مشن کے بارے میں اختلافات دور نہ ہونے اور دسیوں ملکوں کی جانب سے اس میں شمولیت سے انکار کے نتیجے میں واشنگٹن اس فوج کی تشکیل میں ناکامی کے قریب پہنچ چکا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے بھی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ میں امن و استحکام کے لئے بین الاقوامی فوج کی تشکیل میں امریکا عملا ناکام ہوچکا ہے۔

 

ٹیگس