امن کی خاطر دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں: عمران خان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i380574-امن_کی_خاطر_دو_قدم_آگے_بڑھنے_کو_تیار_ہیں_عمران_خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو امن کے لئے ہم دو قدم آگے بڑھانے کو تیار ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • امن کی خاطر دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو امن کے لئے ہم دو قدم آگے بڑھانے کو تیار ہیں۔

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان نے یوم یک جہتی کشمیر سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امن کے لئے دو قدم آگے بڑھنے پر تیار ہیں۔ انہوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امن و استحکام کے لئے ان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سات عشرے سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان، تحریک آزادی کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں۔