پاکستان میں طالبان لیڈر ملا ہیبت اللہ کے قتل کی متضاد خبریں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i381101-پاکستان_میں_طالبان_لیڈر_ملا_ہیبت_اللہ_کے_قتل_کی_متضاد_خبریں
بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں طالبان لیڈر ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں طالبان لیڈر ملا ہیبت اللہ کے قتل کی متضاد خبریں

بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں طالبان لیڈر ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

افغانستان کے ایک روزنامے نے لکھا ہے کہ اس بم دھماکے میں ملا ہیبت اللہ کے ساتھ ساتھ طالبان گروہ کا مالی انچارج حافظ عبدالمجید اور انٹیلیجینس سربراہ ملا مطیع اللہ بھی مارے گئے ہیں۔ اس اخبار کے مطابق یہ بم دھماکہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے چالو باوڑی کے  علاقے میں ہوا۔

دوسری جانب طالبان گروہ نے ملا ہیبت اللہ کی ہلاکت کی خبر کی تردید کی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ کوئٹہ میں نہیں رہتے کہ جن کو بم دھماکہ کر کے ہلاک کیا جا سکے۔

ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بلخ کے شہر چمتال میں طالبان گروہ کے ایک اجتماع میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں طالبان گروہ کے بائیس عناصر ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔یہ بم دھماکہ ہفتے کے روز صوبے بلخ میں واقع ایک مسجد میں ہواتھا ۔