May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  •   پانچ اگست کے اقدامات کی واپسی تک ہندوستان سے بات نہیں ہوگی، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ اس وقت تک بات چیت شروع نہیں کریں گے جب تک کشمیر میں پانچ اگست دوہزار انیس سے پہلے والی پوزیشن بحال نہیں ہوجاتی -

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے منگل کو عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کے دوران لوگوں کے سوالوں کے جوابات میں کہا کہ پانچ اگست دوہزار انیس کے اقدامات واپس لئے جانے تک ہندوستان سے بات چیت نہیں ہوگی -

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو خوف ہے کہ چین ان سے آگے نہ نکل جائے اس لئے مغرب نے چین کے مقابلے میں ہندوستان کو لانے کا فیصلہ کیا ہے-

عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ کشمیرمیں جو کچھ ہورہا ہے اس کا نوٹس لے - انہوں نے ملک کی اپوزیشن جماعتوں پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مافیاگروہوں سے مقابلہ کرکے جیت کر دکھاؤں گا انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے ماضی میں نوازشریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا تھا-

ٹیگس