Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • سم کارڈ پیارا ہے تو کورونا ویکسین لگوانا ہوگا

پاکستان میں حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے سے انکار کرنے والوں کے سم کارڈز بلاک کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کا یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے تناظر میں اور اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے واک ان ویکسینیشن سمیت کیے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔

پنجاب اسپیشلائزڈ محکمہ صحت کے ترجمان سید حماد رضا کا کہنا تھا کہ 'حتمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو افراد ویکسین لگانے سے انکار کر رہے ہیں ان کے سم کارڈ بلاک کردیے جائیں'۔

پاکستان کے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جہاں صوبے میں اہم مزارات کے باہر موبائل ویکسینیشن کمپ لگانے اور کم از کم فیصد آبادی کی ویکسینیشن کے حامل تمام اضلاع میں مکمل طور پر کاروبار کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق ویکسین لگوانے والوں کو سنیما ہال جانے، ریسٹورنٹس اور شادی ہال کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی اور ساتھ ہی ایچ آئی وی، ایڈز اور کینسر جیسے امراض کے شکار افراد کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی۔

ٹیگس