طالبان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i394104-طالبان_کی_حکومت_نے_پاکستان_کے_ساتھ_اپنی_سرحد_بند_کردی
افغانستان میں بر سر اقتدار آنے والی طالبان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۴۱ Asia/Tehran
  • طالبان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی

افغانستان میں بر سر اقتدار آنے والی طالبان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی۔

طالبان کی حکومت نے چمن اسپن بولدک سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی، بابِ دوستی کے سامنے مرکزی شاہراہ پر افغان حدود میں سیمنٹ بلاکس رکھ دیئے گئے۔

گورنر قندھار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور پیدل آمد و رفت احتجاجاً بند کی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر معمولی اقدام کا علم نہیں ہے، آج صورتِ حال دیکھ کر سرحد پر معمول کی سرگرمیوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔