پاکستان نے کیا میزائلوں کی کامیاب ٹیسٹ فائرنگ کا مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i397494-پاکستان_نے_کیا_میزائلوں_کی_کامیاب_ٹیسٹ_فائرنگ_کا_مظاہرہ
پاکستانی بحریہ نے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان نے کیا میزائلوں کی کامیاب ٹیسٹ فائرنگ کا مظاہرہ

پاکستانی بحریہ نے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستانی بحریہ کے ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب ٹیسٹ فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق، فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاکستانی بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔