Dec ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کو پیپلز پارٹی نجات دلاسکتی ہے:  آصف علی زرداری کا دعوی

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے دعوی کیا ہے کہ ملک کو صرف ان کی جماعت نجات دلاسکتی ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اقتدار کا مطلب پاکستانی عوام کا اقتدار ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سب بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن بقول ان کے انھوں نے چھوٹے دعوے کرکے بڑے بڑے کام کئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتا کہ انھوں نے دعوی کیا تھا لیکن آئین میں اٹھارویں ترمیم کردی ۔

پاکستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگر انھوں نے اپنا منشور واضح کیا ہوتا تو انہیں اقتدار میں نہ آنے دیا جاتا۔ آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی حکومت پر ملک کی تباہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی نے پاکستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملک کو جتنا نقصان پہنچا ہے ، اتنا ستر سال میں نہیں پہنچا تھا۔

ٹیگس