کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک سرغنہ افغانستان میں ہلاک
Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک سرغنہ افغانستان میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں مارا گیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، قندھار کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ "حکیم سندهی" کو قندھار میں نا معلوم مسلح افراد نے گولی مار کر کے ہلاک کردیا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا موضوع اسلام آباد کیلئے ایک بنیادی مسئلے میں بدل گیا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان ، پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سرگرم ہے اور گزشتہ سال اس نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں 95 دہشتگردانہ حملے کئے، جن میں 140 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔