شاہ محمود قریشی نے وزارت عظمی کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i403764-شاہ_محمود_قریشی_نے_وزارت_عظمی_کے_انتخابات_کے_بائیکاٹ_کا_اعلان_کردیا
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • شاہ محمود قریشی نے وزارت عظمی کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف کی وزارت عظمی کے امیدوار اور پاکستان کے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اب سے تھوڑی دیر قبل قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی سازش کی گئی اور جس شخص کو قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ اس کا ہم حصہ نہیں بنیں گے اس لئے میں بطور امیدوار وزارت عظمی انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں اور ساتھ ہی ہم سب یعنی تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں ۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔