کوئٹہ میں بھیانک آتشزدگی سے کم سے کم سودکانیں جل کر راکھ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i405000-کوئٹہ_میں_بھیانک_آتشزدگی_سے_کم_سے_کم_سودکانیں_جل_کر_راکھ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں بھیانک آتشزدگی سے کم سے کم سودکانیں جل کر راکھ ہوگئیں
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  •  کوئٹہ میں بھیانک آتشزدگی سے کم سے کم سودکانیں جل کر راکھ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں بھیانک آتشزدگی سے کم سے کم سودکانیں جل کر راکھ ہوگئیں

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ آگ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے بازار میں لگی جس سے چھوٹی بڑی سو سے زائد دکانیں جل گئیں ۔

آتشزدگی کے باعث تاجروں کو بھاری نقصان ہوا لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متاثرہ دکانداروں نے انکوائری اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاجروں نے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا امکان مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ جب آگ لگی اس وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث سامان اور رقم بھی جل گئی۔

واضح رہے کہ آگ سے متاثرہ مارکیٹ میں زیادہ تر دکانیں کپڑے کی تھیں۔