پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے ہمیں غلام بنا دیا ہے: سراج الحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i406964-پاکستان_کی_سیاسی_جماعتوں_نے_ہمیں_غلام_بنا_دیا_ہے_سراج_الحق
 جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی بعض سیاسی جماعتوں نے ہمیں غلام بنادیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے ہمیں غلام بنا دیا ہے: سراج الحق

 جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی بعض سیاسی جماعتوں نے ہمیں غلام بنادیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: گزشتہ روز جھنگ میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی تینوں جماعتیں امریکہ کی ایجنٹ اور غلام ہیں، ان تینوں بڑی پارٹیوں نے ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے فیصلے آئی ایم ایف کے دفاتر میں ہوتے ہیں۔ آئی ایم ایف کا ایک بابو پاکستان میں آکر پٹرول، ڈیزل، بجلی، گڑ اور گندم کی قیمتیں طے کرتا ہے۔

اس سے قبل اپنی کئی تقریروں میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ کے کہنے پر ان کی حکومت گرائی گئی اور امریکہ واضح طور پر پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے اور ہمارے حکمراں خاموش بیٹھے ہیں۔