پاکستان میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i409769-پاکستان_میں_دھماکہ_8_افراد_جاں_بحق_و_زخمی
شمال مغربی پاکستان میں ہونے والے بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق و زخمی

شمال مغربی پاکستان میں ہونے والے بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

پاکستان میں دھماکوں کے واقعات میں حالیہ دنوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ یہ دھماکے سڑک کنارے اور گاڑیوں کے ذری‏عے کئے جاتے رہے ہیں ۔ اس قسم کے حملوں اور بم دھماکوں کی ذمہ داری عام طور سے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔

شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے میں سڑک کنارے موٹر سائیکل کے ذریعے کئے جانے والے ایک بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو ئے۔ اس بم دھاکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔