Aug ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • شہبازگل سے ملنے نہیں دیا گیا کل ریلی نکالوں گا، عمران خان

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں شہباز گل سے ملنے نہیں دیا گیا کل ان کی حمایت میں اسلام آباد میں ریلی نکالوں گا

اسلام آباد میں پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پولیس نے عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں شہباز گل سے نہیں ملنے دیا - ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ساتھ  غیراخلاقی حرکت کی گئی۔ 

عمران خان نے کہا کہ میرا پہلا سوال یہ ہے کہ پولیس کس سے احکامات لے رہی ہے کیا عدالت کے احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی حکمرانی ہے - ان کا کہنا تھا کہ کل ہفتے کو اسلام آباد میں شہباز گل کی حمایت میں ریلی نکال رہا ہوں، عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد کے لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ریلی میں شرکت کریں کیونکہ جب ایک سیاسی کارکن پر اس طرح کا تشدد ہوسکتا ہے توکسی اور پھر بھی ہوسکتا ہے ۔

ٹیگس