پاکستان: سیکورٹی فورسز اور مبینہ دہشت گردوں میں فائرنگ، 6 ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i412050-پاکستان_سیکورٹی_فورسز_اور_مبینہ_دہشت_گردوں_میں_فائرنگ_6_ہلاک_و_زخمی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۰ Asia/Tehran
  •  پاکستان: سیکورٹی فورسز اور مبینہ دہشت گردوں میں فائرنگ، 6 ہلاک و زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان:سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر حملہ جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 سی ٹی ڈی کے اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔