پاکستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i412158-پاکستان_سکیورٹی_فورسز_کی_کارروائی_میں_4_دہشت_گرد_ہلاک
سکیورٹی فورسز کی رنوال کے قریب ایک بڑی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2026-08-01T12:58:28+00:00 )
Oct ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی رنوال کے قریب ایک بڑی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان:پاکستانی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ٹانک میں رات گئے سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ رنوال کے مقام پر دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔  دہشت گرد 7 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جب کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار  ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔