عمران خان کا لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لانے کے لئے ہے: نواز شریف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i413243-عمران_خان_کا_لانگ_مارچ_مرضی_کا_آرمی_چیف_لانے_کے_لئے_ہے_نواز_شریف
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ انقلاب نہیں، مرضی کا آرمی چیف لانے کے لیے ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • عمران خان کا لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لانے کے لئے ہے: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ انقلاب نہیں، مرضی کا آرمی چیف لانے کے لیے ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان کیے جانے کے بعد اپنے رد عمل میں کہا کہ اس کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکے ہیں۔ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کے لیے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کے لیے ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارین فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔