عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ،عمران خان سمیت متعدد رہنما زخمی
عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی جس سے عمران خان سمیت متعدد رہنما زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی جس میں 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
فائرنگ اس وقت ہوئی جب پی ٹی آئی کا لانگ مارچ وزیرآباد کی جانب رواں دواں تھا ، اس دوران عمران خان کے کنٹینر کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے باعث عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید اور احمد چٹھہ سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ عمران خان کے پاوں میں گولی لگی جنھیں ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا۔ فائرنگ کرنے والے کا نام فیصل بٹ ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے قریب ہونے والی فائرنگ کے بعد عمران خان الحمد للہ محفوظ ہیں، ہماری گراؤنڈ ٹیم کے مطابق مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، یہ واقعہ اللہ ہو چوک وزیرآباد کے قریب پیش آیا۔