پاکستان- بنگلہ دیش دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i414352-پاکستان_بنگلہ_دیش_دوسرا_ٹی_ٹوئنٹی_میچ_پاکستان_نے_جیت_لیا
دوسرا انڈر نائنٹین ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیت لیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان- بنگلہ دیش دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیت لیا

دوسرا انڈر نائنٹین ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیت لیا ہے۔

ملتان میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر نائنٹین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو تریسٹھ رن بنائے بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ تہتر رن ذیشان عالم نے بنائے جبکہ علی اسفند نے تین اور محمد ابتسام نے دو وکٹ حاصل کیے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دیا جانے والا ہدف پاکستان کی ٹیم نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور مہمان ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔

پاکستان کے سعد بیگ اناسی اور عرفات منہاس پچاس رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کی انڈر نائنٹین ٹیم نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔