نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i415958-نیوزی_لینڈ_کی_کرکٹ_ٹیم_کا_دورہ_پاکستان
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان پر جمعرات کی صبح دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان پر جمعرات کی صبح دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے افراد دبئی سے امارات ایئر لائن سے کراچی پہنچے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کی آمدورفت کے دوران خصوصی پروٹوکول اور سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھبیس دسمبر کو کراچی میں شروع ہو گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے میں تین ایک روزہ میچ بھی کھیلے گی ۔ یہ میچ دس سے چودہ جنوری تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔