گوادر میں حق دو تحریک کے خلاف پولیس کی کارروائی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i416157-گوادر_میں_حق_دو_تحریک_کے_خلاف_پولیس_کی_کارروائی
پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کے خلاف پولیس کی کارروائی کے بعد لوگوں میں بے چینی پھیل گئی ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • گوادر میں حق دو تحریک کے خلاف پولیس کی کارروائی

پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کے خلاف پولیس کی کارروائی کے بعد لوگوں میں بے چینی پھیل گئی ہے

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت اورگوادر کو حق دو، تحریک کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس نے دھرنا ختم کرانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھرنے کے لئے لگائے گئے ٹینٹ پولیس نے اکھاڑ پھینکے۔ پولیس نے بہت سے افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

گوادر کو حق دو تحریک کے دھرنے کے خلاف پولیس کی کارروائی سے لوگوں میں بے چینی پھیل گئی اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل پڑے۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کی سربراہی میں ایک حکومتی وفد حق دو تحریک کے لیڈروں کے ساتھ مذاکرات کے لئے گوادر بھیجا تھا مگر مذاکرات بے نتیجہ رہے ۔