Oct ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • عمران خان کے خلاف سینٹرل جیل اڈیالہ میں سائفر لیک کیس کی سماعت

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت شروع ہو گئی۔

سحرنیوز/ پاکستان: اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین سماعت کر رہے ہیں ۔ دونوں ملزمان سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں ہیں۔

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوٹر بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

آج آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار دونوں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم ہوں گی۔ ملزمان کی طرف سے نقول تقسیم کارروائی روکنے کے لیے نئی متفرق درخواستیں دائر ہوں گی۔ چالان کی نقول تقسیم ہونے کی صورت میں فرد جرم کے لیے ایک ہفتہ وقت مقرر ہوگا۔

آج سماعت کے حوالے سے 12 وکلاء کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس کی اس سے قبل 3 سماعتیں اٹک جیل میں ہو چکی ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت ترین اںتظامات کئے گئے ہیں، اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ٹیگس