عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں بڑی پیشرفت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i433972-عمران_خان_اور_بشریٰ_بی_بی_کی_عدت_نکاح_کیس_میں_بڑی_پیشرفت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں بڑی پیشرفت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق عدالت نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت میں ٹرانسفر کردیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس منتقل کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کو خط لکھا تھا۔ عدت نکاح کیس کی سماعت اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کریں گے۔واضح رہے کہ انتیس مئی کو کیس کی سماعت کے دوران سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔