پاکستان: جنوبی وزیرستان میں جھڑپ، 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i435142-پاکستان_جنوبی_وزیرستان_میں_جھڑپ_3_سیکورٹی_اہلکار_جاں_بحق
پاکستان میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: جنوبی وزیرستان میں جھڑپ، 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

پاکستان میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

سحرنیوز/پاکستان: آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین جوان جاں بحق ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔