علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہتے ہیں، خواجہ آصف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i436917-علی_امین_گنڈا_پور_بانی_پی_ٹی_آئی_کی_جگہ_لینا_چاہتے_ہیں_خواجہ_آصف
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہتے ہیں
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۷ Asia/Tehran
  • علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہتے ہیں

سحرنیوز/پاکستان: جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی وزير دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت خاص طور پر خیبرپختونخوا کے رہنما نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں۔ وہ خود بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہتے ہيں۔ ان کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں، مگر بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ یہ رابطے ان کے کام آئیں گے، یہ سب ایک دوسرے کو استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گنڈاپور چار دیواری میں الگ زبان استعمال کرتے ہیں اور اسٹیج پر آکر مولاجٹ بن جاتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات میں تو وہ پوری شوگر مل بنے ہوئے تھے۔