اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i437395-اسٹیبلشمنٹ_سے_کسی_قسم_کے_مذاکرات_کا_کوئی_فائدہ_نہیں_بانی_پی_ٹی_آئی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے بجائے احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۰ Asia/Tehran
  • اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے بجائے احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکے جانے اور سیز فائر ہونے تک اسرائیل سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ بانی پی ٹی آئی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ نہیں احتجاج کریں گے اور عدالت سے راولپنڈی جلسے کی درخواست واپس لیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ جلسے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر جلسے کی اجازت مل بھی گئی تو شہر سے باہر دیں گے۔
جب صحافی نے ان سے سوال کیا کہ رؤوف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے تو اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ رؤوف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا علی امین گنڈا پور کے لیے بھی یہی ہدایات ہیں کہ مذاکرات نہ کریں تو بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین سمیت تمام لیڈرشپ کو ہدایات ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔