پاکستان: لبنانی عوام کےلئے امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i437791-پاکستان_لبنانی_عوام_کےلئے_امدادی_کھیپ_روانہ_کر_دی_گئی
پاکستانی وزیر اعظم کے حکم پر لبنان کے عوام کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان بھیجا گیا۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: لبنانی عوام کےلئے امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی

پاکستانی وزیر اعظم کے حکم پر لبنان کے عوام کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان بھیجا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی طبی اور امدادی کھیپ آج بدھ کو پاکستان سے لبنان روانہ کردی گئی۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لبنان میں جنگ کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزیشن  کے ترجمان کے مطابق ایک کارگو طیارے پر 3 ٹن ادویات اور دیگر ضروری اشیاء لبنان پہنچا دی ہیں۔ یہ امدادی پیکج NDMA، پاک فوج اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔