پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i438617-پاکستان_نے_آسٹریلیا_کو_دوسرے_ون_ڈے_میچ_میں_شکست_دی
ایڈیلیڈ میں آج دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دی

ایڈیلیڈ میں آج دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف مکمل پچاس اوور نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم پینتیس اوور میں ایک سو ترسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز عبداللّٰہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے ٹیم کو مضبوط اور شاندار آغاز فراہم کیا اور ایک سو سینتیس رن کی پارٹنر شپ قائم کی۔

پاکستان نے ایک سو چونسٹھ رن کا ہدف چھبیس اعشاریہ تین اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کردی ۔