مالاکنڈ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i438749-مالاکنڈ_میں_سی_ٹی_ڈی_کی_کارروائی_3_مبینہ_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر مالاکنڈ میں بائیزئی کے علاقے شاہکوٹ میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • مالاکنڈ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر مالاکنڈ میں بائیزئی کے علاقے شاہکوٹ میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: ملاکنڈ کی تحصیل تھانہ بائیزئی پلئی کے علاقے شاہ کوٹ خوگدرا میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے اور سرچ آپریشن کے دوران قریبی علاقے سے ایک دہشت گرد کی لاش بھی ملی ہے۔

سی ٹی ڈی نے چاروں لاشیں تحویل میں لے لیں۔